عراق:وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں ٹرمپ کی مداخلت کیخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
بغداد(اے ایف پی)عراق میں وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں ٹرمپ کی مداخلت کیخلاف سینکڑوں افراد نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا ،
کچھ مظاہرین نے ٹرمپ کی تصویر والا پوسٹر اور امریکی پرچم بھی جلایا۔دو روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر نوری المالکی عراق کے وزیر اعظم بنے تو تمام امریکی امداد بند کر دی جائے گی ۔