بھارت :بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے اقدامات شروع
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے اقدامات کر رہی ہے ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نارا لوکیش نے کہا کہ بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے ، جس پر حکومت نے قانونی طریقہ کار کا مطالعہ شروع کر دیا ہے ۔ بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے میٹا، گوگل اور شیئر چیٹ کو مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے ۔ وفاقی سروے نے بھی بچوں کے سکرین ٹائم کے لیے پالیسی بنانے کی سفارش کی ہے ۔