لیبیا:فائرنگ،معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قتل

لیبیا:فائرنگ،معمر قذافی  کا بیٹا سیف الاسلام قتل

طرابلس (اے ایف پی)لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

 عرب ٹی وی کے مطابق قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ چار مسلح افراد نے سیف الاسلام کو ان کے گھر کے باغ میں گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ قتل کے ذمہ داروں کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔ لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے بھی ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے موت کی تصدیق کی ہے ۔ سیف الاسلام کو اپنے والد کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا ،انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں