مسلم خاتون میجر اسرائیلی فوج کی ترجمان عربی زبان مقرر
زخمی اور بیمار فلسطینیوں کے علاج کیلئے مصر میں 150 ہسپتالوں کا انتخاب غزہ: 4500بچوں سمیت 20ہزار افراد کو ہنگامی طبی امداد کی ضرورت
یروشلم،غزہ (اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے مسلمان خاتون میجر ایلا واویا کو عربی زبان کی ترجمان مقرر کر دیا ، وہ لیفٹیننٹ کرنل اوویچائے ادرائی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی۔ 36 سالہ واویا قلنسوہ کی رہائشی ہیں۔ رفح کراسنگ کے ذریعے منگل کو مزید پانچ زخمی فلسطینی اور ان کے ہمراہ سات افراد مصر پہنچ گئے ۔ مصر کی جانب سے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کے علاج کیلئے 150 ہسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے ،300 ایمبولینسز بھی تیار کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں ہنگامی طبی امداد کے ضرورت مند افراد کی تعداد 20ہزار ہے ، جن میں 4500بچے بھی شامل ہیں۔رفح کراسنگ کھلنے پر غزہ میں خوشیوں کا سماں ہے ،فلسطینی شہری اپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے اشکبار ہو گئے ۔ گزشتہ روز چند درجن افراد مصر سے واپس غزہ پہنچے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران پر کسی صورت اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔