شیطان نہیں ، پاکستان ،بھارت میں پولیو کیخلاف ا مداد کی :ایپسٹین کا پرانا انٹرویو
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی حکام کی جانب سے جاری حالیہ فائلز میں شامل مرنیوالے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا ایک ویڈیو انٹرویو بھی شامل ہے جس میں اس نے کہا کہ وہ شیطان نہیں بلکہ سب سے نچلے درجے کا جنسی شکاری ہے۔
انٹرویو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بانون نے ریکارڈ کیا تھا اور یہ ایپسٹین کے نیو یارک والے گھر میں فلمایا گیا۔انٹرویو میں ایپسٹین نے اپنے پیسوں کی قانونی حیثیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان اور بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لیے نقد امداد دی، تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ دولت کمانے کے ذرائع جائز تھے ۔