سعودی عرب میں اونٹوں کیلئے پاسپورٹ
ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب نے مملکت میں موجود لاکھوں اونٹوں کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
، جس کا مقصد قیمتی اونٹوں کے ریوڑ کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا ہے ۔وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اس شعبے میں پیداوار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور اونٹوں سے متعلق ایک قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ڈیٹا بیس قائم کیا جا سکے گا۔