ایپسٹین دستاویزات:اے آئی تصاویر ممدانی سمیت کئی امریکی سیاستدانوں کو جھوٹے الزامات کا سامنا
واشنگٹن (اے ایف پی)تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنائی یا ترمیم شدہ تصاویر کے ذریعے معروف امریکی سیاستدانوں جیسے نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے جھوٹا جوڑا گیا۔۔۔
نیوز گارڈ کے مطابق یہ تصاویر صرف ایک پلیٹ فارم پر2کروڑ10لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی گئیں۔ تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھیں۔ ممدانی اور دیگر افراد کے ایپسٹین سے تعلقات نہیں تھے ، مگراے آئی اور سوشل میڈیا کی بدولت جھوٹ کی حد بے حد بڑھ گئی ہے ۔