پیوٹن کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا بھی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن،بیجنگ(اے ایف پی)پیوٹن کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی رہنما پیوٹن نے بدھ کو ویڈیو کال کے دوران اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی اتحاد کو استحکام بخش قرار دیا اور عالمی سطح پر موجودہ پریشان کن حالات کے باوجود تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مغرب کے مقابلے میں ایک متحدہ محاذ قائم کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ پیوٹن نے تجارتی تعلقات کو سراہا، جبکہ شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے سٹریٹجک تعاون مزید گہرا کریں۔ کال کے دوران یوکرین کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، لیکن دونوں ممالک نے عالمی کثیر قطبی نظام کے قیام کی حمایت پر اتفاق کیا۔دوسری جانب چینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور اعتماد کے ذریعے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ شی نے کہا کہ 2026 میں چین اور امریکا کو پرامن بقائے باہمی اور جیت کے تعاون کی سمت آگے بڑھنا چاہیے ۔ ٹرمپ نے کال کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ذاتی تعلق اور دوطرفہ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے تجارتی امور، تائیوان، روس کی یوکرین جنگ اور ایران سمیت دیگر عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور چین کے دورے کے منتظر ہونے کا عندیہ دیا۔