امریکی عوام کو ایپسٹین سکینڈل سے آگے بڑھنا چاہیے :ٹرمپ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ امریکی عوام کو جیفری ایپسٹین سکینڈل سے آگے بڑھ جانا چاہیے ، اور ۔۔
ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ لاکھوں دستاویزات کی حالیہ اشاعت میں وہ کلیئر قرار دئیے گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،میرے بارے میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا، سوائے اس کے کہ یہ میرے خلاف ایک سازش تھی، ایپسٹین اور دیگر افراد کی جانب سے ۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کسی اور معاملے پر توجہ دے ، جیسے صحتِ عامہ یا کوئی ایسا موضوع جس میں لوگوں کی واقعی دلچسپی ہو۔