ایپسٹین سے روابط،سابق برطانوی شہزادے اینڈریو نے رہائشگاہ خالی کر دی
لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو نے شاہی ونڈسر اسٹیٹ پر واقع اپنی وسیع رہائشگاہ خالی کر دی ۔۔۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نئی جاری ہونے والی دستاویزات نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے ان کے روابط کے حوالے سے سکینڈل کو ایک بار پھر ہوا دی ہے ۔روزنامہ دی سن نے مزید بتایا کہ پیر کی رات اندھیرے میں، دو دہائیوں سے اپنے زیرِ استعمال اس گھر سے ان کی روانگی عمل میں آئی، کیونکہ تازہ انکشافات نے شاہی خاندان کیلئے مزید تشویش پیدا کر دی تھی۔