مصر میں آزادی و شہری حقوق پرحکومت کا سخت کنٹرول:ایچ آر ڈبلیو

 مصر میں آزادی و شہری حقوق پرحکومت کا سخت کنٹرول:ایچ آر ڈبلیو

ہزاروں سیاسی قیدی جیل میں ، صحافی اورسماجی کارکن گرفتار کئے گئے :رپورٹ 2025 انتخابات بغیر حقیقی مقابلے کے ہوئے ،پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ بن گئی

جنیوا(اے ایف پی)ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ2025میں مصر نے آزادی اور شہری حقوق پر سخت کنٹرول رکھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاشی بحران نے لوگوں کے سماجی و اقتصادی حقوق کو متاثر کیا۔ ہزاروں سیاسی قیدی جیل میں ہیں، صحافی اورسماجی کارکن  گرفتار کیے گئے ۔ 2025کے انتخابات بغیر حقیقی مقابلے کے ہوئے ، جس سے پارلیمنٹ محض ربر سٹیمپ بن گئی۔ ایچ آر ڈبلیونے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کو رہا کیا جائے اور عوامی خدمات میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے تاکہ بنیادی حقوق کی بحالی ممکن ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں