ناروے :شہزادی کے بیٹے کا عدالت میں نشہ کا اعتراف زیادتی کے الزامات سے انکار

ناروے :شہزادی کے بیٹے  کا عدالت میں نشہ کا اعتراف  زیادتی کے الزامات سے انکار

اوسلو(اے ایف پی)ناروے کی شہزادی میٹے مارٹ کے 29سالہ بیٹے ماریوس بورگ ہوبی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ توجہ چاہنے کیلئے نشہ اور جنسی بے ضابطگیوں کی زندگی گزار رہا ہے ، تاہم انہوں نے زیادتی کے الزامات سے انکار کیا ۔۔

ہوبی پر38جرائم کی فرد جرم عائد ہے ، جن میں چار زیادتی کے مقدمات ہیں۔ہوبی نے کہا کہ میڈیا نے اسے بچپن سے ہراساں کیا، جس کی وجہ سے اس نے توجہ حاصل کرنے کیلئے نشہ اور بے پروا رویہ اپنایا۔ملزم کو زیادہ سے زیادہ 16 سال قید ہو سکتی ہے ۔ عدالت میں ایک خاتون نے بتایا کہ شہزادی کے بیٹے نے اپنے والدین کے شاہی محل میں نشہ دے کر ریپ کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ خود کو بے ہوش محسوس کر رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں