بھارت:سکول میں قرآنی آیت کی نمائش پر مسلمان ٹیچر اور ہیڈ مسٹریس معطل
لکھن (اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک سرکاری پرائمری سکول کے کلاس روم کے دروازے پر ایک فریم شدہ قرآنی آیت آویزاں کرنے کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے بعد سکول کی ہیڈ مسٹریس اور مسلمان ٹیچرکو معطل کر دیا گیا۔
بجرنگ دل اور وشو اہندو پریشد کے ارکان ناگلہ پورو سکول پہنچے اور ٹیچر محمد ناظم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں مذہبی علامات کی کوئی جگہ نہیں اوردعویٰ کیا کہ ناظم سکول میں اسلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔ ٹیچر ناظم نے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک سرکاری استاد ہوں اور صرف مقررہ نصاب پر عمل کرتا ہوں۔