ڈیڑھ سال پیدل سفر 2فرانسیسی شہری شنگھائی پہنچ گئے
شنگھائی (اے ایف پی)فرانس سے تعلق رکھنے والے دو افراد تقریباً ڈیڑھ سال طویل پیدل سفر کر کے شنگھائی پہنچ گئے۔
لوئک ووازو اور بینجمن ہمبلو نے ستمبر 2024 میں فرانس کے شہر اینیسی سے سفر کا آغاز کیا اور 16 ممالک عبور کرتے ہوئے 12 ہزار 850 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ دونوں نے ماحولیاتی وجوہات کے باعث ہوائی سفر سے گریز کیا۔ شنگھائی پہنچنے پر شہریوں اور سوشل میڈیا فالوورز نے ان کا استقبال کیا۔ مہم جوؤں کا کہنا تھا کہ خواب اگر بڑے ہوں تو انہیں قدم بہ قدم پورا کیا جا سکتا ہے ۔