سینیٹری ورکرز کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

سینیٹری  ورکرز  کی  ہلاکت ،وزیراعلیٰ  مریم  نواز  کا  ذمہ  داروں  کیخلاف  کارروائی  کا  حکم

وزیراعلیٰ عارفوالا میں مین ہول کیلئے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر برہم ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب بسنت جشن پر حیران ہوں ، ذمہ داری سے جشن منائیں اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں:وزیراعلیٰ کا ٹویٹ

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ مریم نواز نے سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے سینٹری ورکرکے انتقال پر افسوس کااظہار اورسوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کرلی اور مین ہول میں اترنے کے لئے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینیٹری ورکرزکی ہلاکت کے حوالے سے ذمہ داری کا تعین کرکے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔بعدازاں مریم نواز نے ایک ایکس پیغام میں کہاکہ پنجاب وائلڈ لائف کے زیر اہتمام بسنت گالا میں خاندانوں اور بچوں کو جشن مناتے دیکھ کر حیرت ہوئی،ہمارے سفاری اور جنگلی حیات کے پارکس رنگ، ثقافت اور ذمہ دارانہ تہواروں کے ساتھ زندہ ہیں، حکومت پنجاب محفوظ اور جامع عوامی مقامات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جہاں ہمارے شہری خوش رہ سکیں، فطرت اور جنگلی حیات کی حفاظت کرتے ہوئے روایات پروان چڑھ سکیں ،ذمہ داری سے جشن منائیں اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں