میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران بڑے پیمانے پر مظاہروں کی تیاری
میونخ(دنیا مانیٹرنگ) میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر دسیوں ہزار مظاہرین کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع ہے۔
شہر میں بدھ سے اتوار تک 21 احتجاجی تقاریب منعقد ہوں گی، 14 فروری کو ایرانی حکومت کے خلاف سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی ،جس میں ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ دیگر مظاہرے جنگ مخالف، ویکسین کے آزادانہ انتخاب اور انسانی حقوق سے متعلق ہوں گے ۔ کانفرنس 13 تا 15 فروری تک بائریشر ہوف ہوٹل میں ہوگی، جس میں 65 عالمی رہنما شامل ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، یوکرینی صدر زیلنسکی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے ۔