وزیردفاع خواجہ آصف عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے سعودی عر ب پہنچ گئے
ریاض (دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی عرب پہنچ گئے ، سعودی حکام اور ریاض میں مقیم پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
وہ سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے دوران مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔