بی ایل اے پورے خطے کیلئے خطرہ بننے لگی :امریکی جریدہ

بی ایل اے پورے خطے کیلئے خطرہ بننے لگی :امریکی جریدہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ نے بی ایل اے کی دہشت گرد حکمتِ عملی اور سرحد پار روابط کو بے نقاب کر دیا، بی ایل اے دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرناک مرحلے کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔

 جسے امریکا نظرانداز نہیں کر سکتا ، پاکستان، وسطی ایشیا اور امریکا کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران کو نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی آوازیں بلوچ دہشت گرد منصوبہ سازوں کا اہم ہتھیار بن ر ہیں ، بی ایل اے کی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں ، ایران میں عدم استحکام بی ایل اے جیسے دہشت گرد نیٹ ورکس کی طاقت بڑھا سکتا ہے ، حکومتی رٹ سے باہر علاقے اور سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس وسطی ایشیا کے اقتصادی راستوں اور امریکا، پاکستان و خطے کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں ، محفوظ پناہ گاہیں دہشت گردوں کو امریکا اور اس کے شراکت داروں پر حملے کی صلاحیت دے سکتی ہیں ، نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بلوچستان میں تشدد کو صرف معاشی محرومی سے جوڑنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے ، یہ دہشت گردی کا جواز نہیں بن سکتی، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردی میں شدت آئی۔امریکا کو روایتی فوجی امداد کے بجائے نیٹ ورکڈ دہشت گردی پر توجہ دینا ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں