فرانس :کرپٹو تاوان کیس، جج اور اسکی والدہ کے اغوا میں ملوث 5افراد گرفتار
لیون(اے ایف پی)فرانس میں کرپٹو تاوان کیس میں جج اور اسکی والدہ کے اغوا میں ملوث 5افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
استغاثہ کے مطابق جج اور ان کی والدہ کو گزشتہ ہفتے 30 گھنٹے یرغمال بنایا گیا تھا۔ 35 سالہ جج اور اسکی 67 سالہ والدہ جمعہ کو جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے ایک گیراج سے زخمی حالت میں ملیں۔ پولیس کے مطابق جج کی اہلیہ کرپٹو اسٹارٹ اپ میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، اغوا کاروں نے اسے تاوان نہ دینے پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔