نائیجیریا :ٹریفک حادثہ 30 ہلاک،مسلح حملوں میں امام اور پادری سمیت 51 اغوا
کانو (اے ایف پی)نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں اتوار کو ٹریفک حادثے میں 30 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ٹریلر گوجونگو کی جانب جاتے ہوئے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگیا۔۔۔
متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔نائیجیریا میں خراب سڑکیں اکثر ایسے المناک حادثات کا باعث بنتی ہیں۔دوسری جانب نائیجیریا کے شمالی ریاست کڈونا میں تین دنوں کے دوران مسلح حملوں میں امام اور پادری سمیت 51 افراد کو اغوا کر لیا گیا ،حملوں میں 3لوگ ہلاک ہو گئے ۔