ٹرمپ کی امریکا اور کینیڈا کو جوڑنے والے پل کا افتتاح روکنے کی دھمکی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ گورڈی ہاؤ انٹرنیشنل برج جو مشی گن کو اونٹاریو سے جوڑتا ہے ، کھولنے نہیں دیں گے جب تک کہ امریکا کو ہر چیز کا مکمل معاوضہ نہ مل جائے۔
یہ پل کینیڈا کی حکومت کے فنڈ سے تعمیر ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ ملکیت میں ہوگا۔ ٹرمپ نے کینیڈا کی ڈیری مصنوعات پر ٹیرف اور حالیہ تجارتی معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہیں۔ کینیڈا کی برج اتھارٹی اور مقامی حکام نے امریکی صدر کے موقف پر فوری ردعمل نہیں دیا۔