بنگلہ دیش نے امریکا سے تجارتی رعایت حاصل کرلی

 بنگلہ دیش نے امریکا سے تجارتی رعایت حاصل کرلی

درآمدات پر ٹیرف 19فیصد ،گارمنٹس مصنوعات پر زیرو ٹیرف کردیاگیا

ڈھاکا (مانیٹرنگ نیوز )امریکا اور بنگلہ دیش نے ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکا نے بنگلہ دیشی درآمدات پر ٹیرف کم کرکے 19 فیصد کر دیا ہے جبکہ مخصوص شرائط کے تحت گارمنٹس مصنوعات کو زیرو ٹیرف پر امریکی منڈی تک رسائی دی جائے گی۔ بنگلہ دیش کے مطابق یہ سہولت ان ملبوسات کو ملے گی جو امریکی کپاس یا مصنوعی فائبر سے تیار ہوں گے ۔ اس کے بدلے میں بنگلہ دیش نے امریکی صنعتی اور زرعی مصنوعات، بشمول غذائی اشیا اور مشینری، پر ٹیرف کم یا ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں