کینیڈا:خاتون کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک
ٹمبلر ریج (اے ایف پی )کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی سکول میں خاتون کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے ۔۔۔
، حملہ آور خاتون نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ۔پولیس کے مطابق سکول سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ، ایک زخمی شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ 2 افراد ایک گھر میں مردہ پائے گئے ،پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں خاتون کی ماں اور بھائی بھی شامل ہیں ،حملہ آور حیاتیاتی طور پر مرد پیدا ہوئی تھی، وزیر اعظم مارک کارنی نے دورہ میونخ معطل کر دیا ۔کارنی نے واقعہ ناقابل تصور ظلم قرار دیا اور ملک میں سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔