امریکا نے نئی بنگلہ دیشی حکومت پر نظر یں جمالیں

 امریکا نے نئی بنگلہ دیشی  حکومت پر نظر یں جمالیں

ڈھاکا (رائٹرز)امریکا نے بنگلہ دیش میں بڑھتے چینی اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی ہے اور اگلی حکومت کو چینی ہارڈویئر کے متبادل کے طور پر امریکی اور۔۔۔

 اتحادی دفاعی نظام پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ،یہ بات ڈھاکا میں سفیر برینٹ کرسٹنسن نے بتائی ۔بنگلہ دیش میں آج جمعرات کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں دو بڑی جماعتیں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی آمنے سامنے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ واشنگٹن نئی منتخب حکومت کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر کام کرے گا۔چین کے دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ان کا تعاون دوستانہ اور باہمی مفاد پر مبنی ہے اور کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں