بھارت:کانگریس رہنما راہول گاندھی کا حکومت پر ملک بیچنے کا الزام
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے مرکزی حکومت پر ملک کو فروخت کردینے کا الزام لگایا ۔۔
انہوں نے کہا، میں کہہ رہا ہوں کہ آپ نے بھارت کو بیچ دیا ۔ کیا آپ کو بھارت بیچنے پر شرم نہیں آتی،آپ نے ہماری بھارت ماتا کو بیچ دیا، کیا آپ کو کوئی شرم نہیں ہے ؟۔راہول نے کہا کہ عام حالات میں وزیر اعظم بھارت کو نہیں بیچتے ، لیکن (امریکا نے ) ان کی گردن پکڑ رکھی ہے ،وزیر اعظم کی آنکھوں میں خوف نظر آ رہا ہے ۔