بنگلہ دیش الیکشن ،شفافیت کیلئے کریک ڈاؤن ،بھاری رقم برآمد

بنگلہ دیش الیکشن ،شفافیت کیلئے کریک ڈاؤن ،بھاری رقم برآمد

جماعت کا ضلعی امیر گرفتار ،بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی کی گاڑی سے رقم پکڑی گئی

ڈھاکہ (نیوز ایجنسیاں)بنگلہ دیش میں حکام نے عام انتخابات کے موقع پر ووٹنگ شروع ہونے سے قبل کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 6 اضلاع کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری رقم برآمد کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران ڈھاکہ ایئرپورٹ سے جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 74 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ۔ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے بنگلہ دیش بینک نے 9 فروری سے 12 فروری کے دوران 1 ہزار ٹکا سے زائد رقم ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں