البن کرتی تیسری بار کو سووو کے وزیر اعظم منتخب
پرسٹینا(اے ایف پی)کوسووو کی پارلیمنٹ نے البن کرتی کو تیسری بار کو سووو کا وزیرِاعظم منتخب کر لیا ۔۔
کرتی 12ماہ سے عبوری حکومت چلا رہے تھے ، دسمبر میں ہونے والے ہنگامی انتخابات میں ان کی پارٹی ویٹے وینڈوسجے نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ پارلیمانی سپیکر البلینا ہاکسیو نے اعلان کیا کہ اسمبلی نے کوسووو کی نئی حکومت کا انتخاب کر لیا ہے ۔