نیوکلیئر سب میرینز کی تیاری آسٹریلیا کا 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیکا اعلان
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ اور امریکا کے ساتھ اے یو کے یو ایس سکیورٹی معاہدے کے تحت نیوکلیئر سب میرینز تیار کرنے کیلئے 3اعشاریہ9 ارب آسٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔۔۔
اس منصوبے میں اوس بورن میں نیا سب میرین تعمیراتی مرکز قائم کیا جائے گا، جو چین کے مقابلے میں ملک کی طویل فاصلے کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کلید ہوگا،آسٹریلوی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا کہنا تھا اگلی تین دہائیوں میں منصوبے کی کل لاگت تقریباً 235 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔