یورپ جانے کی کوشش ، 18افغان ترکیہ میں گرفتار

 یورپ جانے کی کوشش ، 18افغان ترکیہ میں گرفتار

عالمی سطح پرغیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں پاکستانی مؤقف کی تائید

کابل (آن لائن)غیرقانونی سرگرمیوں اوربدامنی میں ملوث افغان مہاجرین کے گردگھیرامزید تنگ ،غیرقانونی طور پریورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 18افغان مہاجرین کوترکیہ کے شہر ایڈرنے سے گرفتار کر لیاگیا، افغانستان میں عدم استحکام اوردہشتگردعناصرکی موجودگی ہمسایہ اوردیگر ممالک کیلئے مسلسل خطرات کاباعث بن رہی ہے ۔ ۔ترک خبر ایجنسی کے مطابق گرفتارافغان مہاجرین میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جو ملک بدرکرنے کیلئے مائیگریشن سینٹرزمنتقل کردیئے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ سال42ہزارسے زیادہ غیرقانونی افغان مہاجرین گرفتارکئے گئے ،ماہرین کے مطابق جب تک افغانستان میں پائیدار استحکام، مؤثرحکمرانی قائم اورشدت پسندعناصرکاخاتمہ نہیں ہوتا، تب تک یہ بحران نہ صرف جاری رہیگابلکہ علاقائی سلامتی کیلئے بھی مستقل خطرہ بنارہیگا۔ایک طرف طالبان رجیم دہشتگردی میں ملوث ہے تودوسری طرف غیرقانونی افغان مہاجرین میزبان ملکوں کیلئے ایک چیلنج بن چکے ہیں،عالمی سطح پرغیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں