بدعنوانی کیس میں سابق یوکرینی وزیر توانائی گلوشچنکو گرفتار
کیف (اے ایف پی)یوکرین کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کے سابق وزیر توانائی جرمن گلوشچنکو کو ملک کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا،وہ بدعنوانی کیس میں مطلوب تھے۔
دوسری جانب یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی روس میں ماسکو کے زیرِ قبضہ کریمیا کے قریب اہم آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے ۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ دو افراد زخمی ہوئے ۔ 88 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔