چین نے کینیڈین اور برطانوی شہریوں کو ویزا فری سفر کی سہولت دیدی

چین نے کینیڈین اور برطانوی شہریوں  کو ویزا فری سفر کی سہولت دیدی

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے تصدیق کی ہے کہ منگل سے کینیڈا اور برطانیہ کے شہری 30 دن تک ویزا کے بغیر ملک کا سفر کر سکیں گے۔

 بیجنگ کی وزارت خارجہ کے مطابق عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات، تبادلے یا ٹرانزٹ کے لیے چین آ سکتے ہیں۔ یہ سہولت یکم جنوری سے 31 دسمبر تک موثر رہے گی۔ یہ اعلان دونوں ممالک کے سربراہوں کی حالیہ ملاقات اور معاہدوں کے بعد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں