ویتنام :سٹار لنک کو لائسنس جاری
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام نے سٹار لنک کو ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات چلانے کیلئے لائسنس جاری کر دیا۔
ریڈیو فریکوئنسی اتھارٹی کے مطابق سٹارلنک چار گیٹ وے سٹیشنز اور زیادہ سے زیادہ 6لاکھ ٹرمینل ڈیوائسز لگا سکے گا، مگر شرط یہ کہ موجودہ ریڈیو کمیونیکیشن نیٹ ورکس میں مداخلت نہ ہو۔ سٹارلنک کی سروسز سے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی میں اضافہ متوقع ہے ۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ویتنام میں سٹارلنک سروسز جلد دستیاب ہوں گی۔