امریکا سے تجارتی معاہدہ، بھارت نے دفاعی پوزیشن اختیار کر لی

 امریکا سے تجارتی معاہدہ، بھارت نے دفاعی پوزیشن اختیار کر لی

ناقدین نے معاہدے کو واشنگٹن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے مترادف قرار دیا بھارت کا 500 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدنے کا منصوبہ سب سے متنازعہ سستی امریکی درآمدات سے مقامی پیداوار کو نقصان،بھارتی کسانوں میں بے چینی

ممبئی(اے ایف پی)بھارت نے امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ سامنے آنے کے بعد دفاعی پوزیشن اختیار کر لی ہے ، جسے ناقدین نے واشنگٹن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ معاہدے سے بھارتی کسانوں کی یونینز میں بے چینی پیدا ہوگئی ، کسانوں کا کہنا تھا سستی امریکی درآمدات مقامی پیداوار کو نقصان پہنچائیں گی۔ تاہم نئی دہلی نے مارچ کے آخر تک عارضی معاہدے کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے ۔ سب سے متنازعہ پہلو بھارت کا پانچ سال میں 500 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدنے کا منصوبہ ہے جبکہ گزشتہ سال کی مجموعی درآمدات صرف 45 ارب ڈالر تھیں، جسے ماہرین غیر حقیقت پسندانہ قرار دے رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں