والد کی خراب ہوتی صحت پر گہری تشویش :قاسم ،سلیمان
لندن(رائٹرز)سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے انہیں اپنے والد کی پاکستان کی جیل میں خراب ہوتی صحت پر گہری تشویش ہے ، ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔۔۔
، والد سے ملنے کیلئے ویزوں کی اجازت چاہتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں میڈیا کو بتایا والد سے ملاقات ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ۔ قاسم اور سلیمان نے کہا کہ وہ طبی رپورٹ پر یقین نہیں کرتے ،چاہتے ہیں کہ والد کو مناسب ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے پرائیویٹ ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کر سکیں۔