سویڈن:بحر بالٹک میں 400 سال پرانابحری جہاز بر آمد

سویڈن:بحر بالٹک میں 400  سال پرانابحری جہاز بر آمد

سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن کے مرکزی علاقے میں 17ویں صدی کا بحری جہاز جو 400 سال تک زیر آب تھا، بحر بالٹک کے غیر معمولی کم پانی کی سطح کی وجہ سے اچانک دکھائی دینے لگا ہے۔

سٹاک ہوم کے وراک میوزیم آف ریکس کے ماہر بحری آثار قدیمہ جِم ہانسن کے مطابق یہ جہاز 1640 کے آس پاس نیا پل بنانے کیلئے  جان بوجھ کر ڈبویا گیا تھا۔ لکڑی کی اچھی حفاظت کے باعث جہاز کی ڈھانچہ صاف نظر آ رہا ہے ۔ ماہرین اس جہاز کی درست شناخت اور تاریخ معلوم کرنے کے لیے "لاسٹ نیوی"پروگرام کے تحت تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں