غزہ :شدید مشکلات کے باوجود رمضان کی خوشیاں برقرار
رمضان اب بھی خاص،لوگ ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہو رہے :ماہا جنوبی غزہ میں21سالہ اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
غزہ (اے ایف پی) غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں اور ملبے کے بیچ چھوٹے چراغ اور روشنیوں کے ساتھ رمضان کا آغاز ہوا ہے ، جس نے لوگوں میں خوشی اور سکون پیدا کیا۔ عمرائی مسجد میں نماز فجر کے کیلئے شہری شدید سرد موسم میں بھی آئے ، ابو آدم نے کہاتباہ شدہ گھر اور مساجدکے باوجود ہم عبادت کیلئے حاضر ہوئے ۔جنوبی غزہ میں ہزاروں افراد خیموں میں رہائش پذیر ہیں، جہاں مہنگائی اور قلت کے باوجود افطار اور سحر کے لمحات بانٹ کر خوشی محسوس کی جا رہی ہے ۔ شہری ماہا فاطھی نے کہا کہ رمضان اب بھی خاص ہے ،امید کی کرن کے ساتھ لوگ ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہو رہے ہیں۔ جنوبی غزہ میں تعینات 21سالہ اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک گیا ۔خاتون فلسطینی سفارتکار لیلی شاہد 76 برس کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئیں، لیلی شاہد دو دہائیوں سے یورپ میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی رہی۔ ویٹیکن سٹی نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے زیر قیادت امن بورڈ اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے ۔