چینی روبوٹ کتا اپنی ایجاد قرار دینے پر بھارتی یونیورسٹی اے آئی سمٹ سے باہر

چینی روبوٹ کتا اپنی ایجاد قرار دینے پر  بھارتی یونیورسٹی اے آئی سمٹ سے باہر

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)چین میں تیار کردہ ایک روبوٹک کتے کو اپنی ایجاد بتانے والی بھارت کی ایک نجی یونیورسٹی کو نئی دہلی میں جاری اے آئی سمٹ چھوڑ دینے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔۔۔

گلگوٹیا یونیورسٹی کی کمیونیکیشن کی پروفیسر نیہا سنگھ نے ایک روبوٹ کتے کا تعارف کراتے ہوئے ایک سرکاری نشریاتی ادارے سے منگل کو گفتگو میں کہا تھا کہ اس کے طلبا نے یہ تجارتی روبوٹک کتا تخلیق کیا ہے ۔اس خبر کی ویڈیو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی اس روبوٹ کی شناخت یونیٹری گو2کے طور پر کر لی، جسے چین کی کمپنی یونٹری روبوٹکس تقریباً 2800 ڈالر میں فروخت کرتی ہے ۔صورتحال اس وقت مزید شرمندگی کا باعث بنی جب آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تاہم ردِعمل کے بعد یہ پوسٹ حذف کر دی گئی۔بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے اے آئی کے معاملے میں عالمی سطح پر بھارت کا مذاق بنا دیا ہے ۔چینی روبو ڈاگ کو بھارتی کارنامہ ظاہر کرنا عالمی سطح پر بدنامی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں