امریکا کی چین پر خفیہ جوہری تجربے کے الزامات کی نئی تفصیلات جاری

امریکا کی چین پر خفیہ جوہری تجربے  کے الزامات کی نئی تفصیلات جاری

واشنگٹن(اے ایف پی ) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے جون 2020 میں اپنے صحرائے لوپ نور میں خفیہ جوہری تجربہ کیا تھا، جس کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔۔۔

ایک اعلیٰ امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ قازقستان میں ایک دور دراز سینسر نے 2اعشاریہ75شدت کے دھماکے کو ریکارڈ کیا، جو زلزلے یا کان کنی کے دھماکے سے میل نہیں کھاتا۔چین نے ان الزامات پر سختی سے رد دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ امریکا دعویٰ کرتا ہے کہ چین نے دھماکے کو چھپانے کیلئے ’’ڈی کپلنگ‘‘تکنیک استعمال کی، تاکہ شاک ویوز کم محسوس ہوں۔ سی ٹی بی ٹی او نے کہا ہے کہ وہ کمزور جیوسیسمک سرگرمیاں دیکھ سکتی ہے ، لیکن انہیں جوہری دھماکے کے طور پر تصدیق نہیں کر سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں