امریکا اگلے 2ماہ میں شام سے تمام1 ہزار فوجی واپس بلا لے گا

امریکا اگلے 2ماہ میں شام سے  تمام1 ہزار فوجی واپس بلا لے گا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا اگلے دو ماہ میں شام سے اپنے تمام 1000 فوجی واپس بلا لے گا۔میڈیا کے مطابق امریکی فوجی شام میں داعش کیخلاف کوآرڈینیٹڈ کارروائیوں کیلئے موجود تھے لیکن اب شامی حکومت نے ملک پر کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔۔

 اور کرد زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز نے ریاست میں ضم ہونے کا وعدہ کیا ہے ۔ امریکی افواج نے پہلے ہی بعض اڈے جیسے التنف اور الشدادی خالی کر دئیے ہیں۔ واشنگٹن ممکنہ حملوں کے ردعمل کیلئے ایران کے قریب اپنی عسکری تیاری بڑھا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں