کینیا کے ایک ہزار شہری یوکرین جنگ میں روسی فوج کا حصہ
نیروبی(اے ایف پی)کینیا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد کینین شہری یوکرین جنگ میں روسی فوج کا حصہ بن چکے ہیں۔۔
، جن میں اکثریت کو ملازمت کا جھانسہ دے کر فوجی معاہدوں پر دستخط کرائے گئے ۔ رپورٹ نیشنل انٹیلی جنس سروس اور محکمہ فوجداری تحقیقات کی مشترکہ تحقیق پر مبنی ہے ۔ حکام کے مطابق بھرتی ہونے والے افراد استنبول اور ابو ظہبی کے راستے روس پہنچتے ہیں۔کینیا کے وزیر خارجہ آئندہ ماہ ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔