بنگلہ دیش:13ویں پارلیمان کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب
سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ،عبوری دور کے آرڈیننس پیش کیے جائیں گے
ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے مطابق 13ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12 مارچ یا اس سے ایک دو دن پہلے طلب کیا جا سکتا ہے ۔ اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے ساتھ عبوری حکومت کے دور کے آرڈیننس پیش کیے جائیں گے ۔دوسری جانب حکومت عید الفطر سے قبل آئمہ مساجد ، خطبا اور مؤذنوں کو اعزازی الاؤنس دینے کا عمل شروع کرے گی، جو انتخابی وعدے کے تحت شروع کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر مہدی امین نے بتایا کہ رقم کا حتمی تعین ابھی باقی ہے ۔مہدی نے کہا کہ یہ اقدام بی این پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا اور حکومت نے اسے پورا کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ، جسے وقت کے ساتھ ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔