خراب دل کی پیوندکاری 2سالہ اطالوی بچہ دم توڑ گیا

  خراب دل کی پیوندکاری 2سالہ اطالوی بچہ دم توڑ گیا

روم (اے ایف پی)اٹلی میں خراب دل کی پیوندکاری کے بعد دو سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ ڈومینیکو کو دسمبر میں دل لگایا گیا تھا جو مبینہ طور پر ترسیل کے دوران ڈرائی آئس سے براہِ راست رابطے کے باعث متاثر ہوا۔

دل شمالی شہر بولزونو سے نپلس منتقل کیا گیا تھا ۔ استغاثہ نے چھ طبی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اطالوی وزیر صحت نے کہا واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ والدہ نے بچے کے نام سے فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں