نیو سٹارٹ جوہری معاہدہ:امریکا روس ، چین کے مذاکرات کا آغاز

نیو سٹارٹ جوہری معاہدہ:امریکا روس ، چین کے مذاکرات کا آغاز

جنیوا (اے ایف پی)امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق معاہدہ ختم ہونے کے بعد روس اور چین کے وفود سے جنیوا میں مذاکرات شروع کر دئیے ۔۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق روسی وفد سے ملاقات ہوئی ہے ، چینی وفد سے بھی بات چیت متوقع ہے ۔نیو سٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو گیا تھا، جو امریکا اور روس کے درمیان جوہری وارہیڈز کی تعیناتی محدود کرتا تھا۔چین کے سفیر شین جیان نے واضح کیا کہ بیجنگ کسی جوہری دوڑ میں شامل نہیں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں