اسرائیلی آبادکاروں کی مغربی کنارے میں مسجد جلانے کی کوشش

اسرائیلی آبادکاروں کی مغربی کنارے میں مسجد جلانے کی کوشش

قالین جل گئے ، دروازوں ، دیواروں کو نقصان ،1سال میں مساجد پر 45حملے حماس کو ہتھیار ڈالنے کی آخری تاریخ دینگے ،تعاون نہ کیا تو حملے کیلئے تیار :اسرائیل

ٹیل،یروشلم(اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ٹیل میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق آبادکاروں نے ابو بکر الصدیق مسجد کے ایک حصے کو نذرآتش کرنے اور دیواروں پر نسلی نعرے درج کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق قالین جل گئے ،دروازوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا، تاہم عمارت مکمل طور پر متاثر نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔ حکام کے مطابق 2025 میں مساجد پر حملوں کے 45 واقعات رپورٹ ہوئے ۔ اسرائیل کے شدت پسند وزیر خزانہ سموتریچ نے کہا کہ حماس کو جلد ہی ہتھیار ڈالنے اور غزہ کو مکمل غیر فوجی بنانے کی آخری تاریخ دینگے ۔ اگر حماس نے تعاون نہ کیا تو اسرائیلی فوج خود کارروائی کرے گی، جس کے لیے اسے امریکی حمایت حاصل ہوگی۔ فوجی منصوبے پہلے سے تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں