آسٹریلوی وزیراعظم حفاظتی خدشے کے باعث محفوظ مقام پر منتقل

آسٹریلوی وزیراعظم حفاظتی خدشے  کے باعث محفوظ مقام پر منتقل

سڈنی (رائٹرز) آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کو منگل کی شب کینبرا میں واقع ان کی سرکاری رہائشگاہ سے ایک حفاظتی خدشے کے باعث عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

چند گھنٹوں کی تفتیش کے بعد جب کوئی مشتبہ شے نہیں ملی تو وہ واپس اپنی رہائشگاہ لوٹ آئے ۔پولیس کے مطابق انہوں نے ایک مبینہ حفاظتی واقعے پر کارروائی کی، تاہم واقعے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں