پیرو :فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 15ہلاک، کتا محفوظ
لیما (اے ایف پی)جنوبی پیرو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ،حادثے میں کرنل کا پالتو کتا محفوظ رہا۔
روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اریکیپا ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔ ملبے سے پالتو کتا زندہ ملا جو کرنل جاویئر نولے کی ملکیت تھا۔ حادثے میں کرنل، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی ہلاک ہوئیں ، سات بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کیلئے تعینات تھا۔