جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،پائلٹ محفوظ رہا

جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا،پائلٹ محفوظ رہا

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کورین فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔۔۔

طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کے مقام پر آگ لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔خیال رہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے ۔ اس سے قبل ترک ایئر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ اورپائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں