تل ابیب ویران ، پنا ہ گاہیں آباد
تل ابیب، اسرائیل (اے پی ) پیر کے روز اسرائیل کے مصروف ترین شہروں میں سے ایک تل ابیب کے کئی علاقے تقریباً خالی دکھائی دئیے۔۔
، کیونکہ لوگ زیادہ تر پناہ گاہوں میں رہے ۔ اس کے نتیجے میں زیادہ تر دکانیں اور ریستوران بند رہے اور شہر کی رونق ماند پڑ گئی۔ جو لوگ باہر نکلتے ہیں ، وہ سائرن بجنے پر اپنی میز پر کھانا چھوڑ کر بھاگ اٹھتے ہیں ۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر شروع کی گئی جنگ کے باعث سکول بند ہو گئے ، کچھ والدین اپنے بچوں کو چند کھلے ہوئے ریستورانوں میں لے گئے تاکہ وہ گھر سے باہر کھیل سکیں اور بڑوں کے لیے بھی ملاقات کا موقع میسر آسکے ۔ایک ریستوران میں ایک ماں اپنے بچے سے چیخ کر کہتی ہے کہ زیادہ دور نہ جاؤ میزائل کا خطرہ ہے ۔