روسی حملے ، یوکرین میں 8 ہلاک، مسافر ٹرین بھی نشانہ

روسی حملے ، یوکرین میں 8  ہلاک، مسافر ٹرین بھی نشانہ

کیف(اے ایف پی) یوکرینی حکام نے پیر کو کہا کہ روسی حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ، مسافر ٹرین پر ڈرون حملے میں دو افراد مارے گئے ۔۔

 کراماتورسک میں تین افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ دروژکیوکا میں دو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ۔ مرکزی  ڈنیپروپیٹرووسک میں 55 سالہ شخص کی لاش ملبے سے ملی، ڈرون حملے میں 75 سالہ شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ۔ شمالی چیرنیگیو میں 93سالہ خاتون ہلاک ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں