ملائیشیا :وزیر اعظم کی مدت اقتدار دو ادوار تک محدود کرنیکا بل مسترد
کوالالمپور(اے ایف پی) ملائیشیا میں وزیر اعظم کی مدتِ اقتدار دو ادوار تک محدود کرنے کا آئینی ترمیمی بل مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا۔۔۔
سپیکر جوہری عبدل کے مطابق 146 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ آئینی ترمیم کے لیے 148 ووٹ درکار تھے ۔ حکومت چاہے تو ترمیم شدہ بل دوبارہ پیش کیا جا سکتا ہے ۔وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا یہ اقدام اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہے ۔ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد دو ادوار میں 24 برس برسرِ اقتدار رہے ۔